ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ شو کی میزبانی کی۔
’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے جو گزشتہ 21 برس سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔
اس شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں اس کی 1000 اقساط مکمل ہوئی ہیں لیکن شو کے لیے لوگوں کی پسندیدگی آج بھی پہلے دن کی طرح برقرار ہے۔