اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق شوہر اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچ اور بچوں کے علاج معالجے کی فیس ادا کرنے کا حکم دےدیا۔ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد خٹک کے اوپر بوتل پھینک دی۔
عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو حکم جاری کر دیں گے۔ بعدازاں وینا ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کر دیا جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا گیا۔ عدالت میں گواہان کی حاضری بھی لگائی گئی۔