دورہ پاکستان ختم کرنے کا معاملہ، انٹیلیجنس رپورٹ کی دستاویزات سامنے آگئیں

237

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے معاملے پر کیوی میڈیا نے انٹیلیجنس رپورٹ کے دستاویزات شائع کردیے۔

کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزازرت خارجہ دورہ پاکستان کے حق میں نہیں تھی، حکومت کی انٹیلی جنس کو فائیو آئی کی جانب سے ٹیم پر حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے اطلاعات کا پاکستان سے تبادلہ نہیں کیا تھا اسی طرح میڈیا نے بھی خطرات کی تفصیلات شائع نہیں کیں۔

نیوزی لینڈ میڈیا نے دعویٰ بھی کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے 17 ستمبر کو پہلے میچ سے قبل ہی سیکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا اور کوئی میچ کھیلے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

کیوی ٹیم کے اس اقدام پر سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے مہمان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سامنا ہوا اور گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی بھرمار کردی تھی۔