بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین

135

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

پاکستانی کپتان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔ محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ بابراعظم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف 60 اسکور بنائے اور وہ ناٹ آوٹ ہیں۔