سعودی عرب میں یکم فروری سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

242

سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہوگا۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈ(immune status) ہونے کی تصدیق کرنا ہوگی جس کے بعد وہ کسی بھی سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرسکتا ہے۔