وزیراعظم عمران خان کیلئے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈکا اعلان

398

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کو1992کا ورلڈ کپ جیتنے اور کھیل کے شعبے میں خدمات  کے اعتراف کے طورپردبئی کا انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینلیٹی ایوارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو1992میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے اورکھیلوں میں ان کی خدمات پردبئی کا محمد بن راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کوایوارڈ9 جنوری2022میں دبئی ایکسپو میں دیا جائے گا۔

دبئی میں ہرسال یہ ایوارڈ دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔