جوبائیڈن کی دوسری مدت کیلئے میدان چھوڑنے کی تردید، انتخاب 2024 بھی لڑنے کاعندیہ

60

صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے دوسری مدت کیلئے میدان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

جوبائیڈن نے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کا اظہار فنڈ ریزنگ تقریب میں کیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تین یا چار سال کی مختصر مدت کیلئے اقتدار میں نہیں آئے، وہ امریکا کو طویل المدتی منصوبوں سے مستحکم بنائیں گے۔

امریکی صدر نے اپنی خرابی صحت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، جوبائیڈن نے گزشتہ انتخاب میں ٹرمپ کوشکست دی تھی۔