اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام

324

پاکستان کے مرحوم سینئر اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام منظرعام پر آیا ہے جو انہوں نے اپنے دوست اداکار نورالحسن کو بھیجا تھا۔یہ آڈیو پیغام برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے۔ آڈیو پیغام میں اداکار کی آواز واضح طور پر سنی جاسکتی ہے جس میں وہ اپنے دوست نور الحسن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کہہ رہے ہیں کہ خدا اپنے بندوں پر آزمائشیں بھیجتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر آزمائش کے وقت میرا ہاتھ پکڑے رکھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے شوہر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔