گلاسگو میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر 200 ممالک کے درمیان معاہدہ، سماجی کارکنوں کا احتجاج

67

گلاسگو: گلاسگو میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کوپ 26 میں 200 ممالک کے مابین معاہدہ طے پا گیا، عالمی معاہدے کو سماجی کارکنوں نے مسترد کردیا جبکہ اقوام متحدہ نے معاہدے کو خوش آئند مگر ناکافی قرار دیا۔ماحولیاتی تبدیلیاں، نیا عالمی معاہدہ کیا زمین بچا پائے گا ؟ گلاسگو میں 200ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے کے اعلامیے پر آخری وقت میں بھارت اور چین کے اعتراض پر تبدیلی کی گئی ۔ کوئلے کے استعمال اور پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا۔معاہدے کےمطابق تمام ممالک کاربن ڈائی اکسائیڈ میں کمی کا ٹارگٹ حاصل کریں گے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، گلاسگو معاہدہ خوش آئند ہے لیکن کافی نہیں۔گلاسگو میں ماحول سےمتعلق کمزور عالمی معاہدے پرسماجی کارکنوں نے سمٹ کا جنازہ نکال دیا ، آسٹریلیا میں وزیرکے دفتر کےباہر گوبر پھینک دیا گیا۔ ماحولیاتی کارکن گلاسگو سمٹ کی ناکامی پر کالے کپڑے پہن کے گلاسگو کے قبرستان پہنچ گئے، مظاہرین قبرستان میں گلاسگو سمٹ کے علامتی جنازے کےطور پر لیٹ گئے، اجلاس کی ناکامی کےکتبے بھی لگا دیئے گئے۔ سرخ لباس پہنے کارکنوں نے بھی دکھی لہجے میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔