3 قومی ویمن کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آگیا،ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

326

 لاہور /  کراچی: 3 قومی ویمن کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوگیا، تین قومی ویمن کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد کیمپ موخر کرکے کھلاڑیوں کو دو نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا آنے کے بعد کیمپ موخر کرکے کھلاڑیوں کو دو نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا،ویسٹ انڈیز کی یکم نومبر کو پاکستان آمد طے ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ تین کھلاڑیوں کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آئی، تینوں کرکٹرز چھ نومبر تک دس روز آئسولیشن میں گزاریں گی جب کہ دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیشن میں رکھا جائے گا۔