منشیات کیس:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور

406

منشیات کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آخر کار 26دن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی ہے۔

آریان خان کے وکیل کے مطابق عدالتی آرڈرکی کاپی ملنے تک آج یا کل آریان خان کورہا کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 3تاریخ کو آریان خان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،آریان خان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ۔