کراچی: گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی اسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی۔
اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ فلک شبیر نے یہ خوشخبری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد دی تھی۔
فلک شبیر نے لکھا تھا اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔ فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔