پاور اسٹیشن کی بندش سے پورے لبنان میں بلیک آؤٹ ہوگیا

206

لبنان میں  2 بڑے پاور اسٹیشنز کی بندش سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

معاشی بحران سے دوچار لبنان کئی ماہ سے ایندھن کی قلت کا شکار ہے اور بیشتر لبنانی عوام بجلی حاصل کرنے کیلئے پرائیویٹ جنریٹرز کا استعمال کر رہی ہے۔

تاہم اب لبنان میں دو بڑے پاور اسٹیشن بند ہونے سے پورے لبنان میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور ملک میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں بجلی کی بندش کچھ دنوں تک جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق الزہرانی اور دیر امار پاور اسٹیشنز فیول ختم ہونے کے باعث بند کردیے گئے ہیں جس کے بعد لبنان میں بجلی کی پیداوار 200 میگاواٹ سے بھی نیچے آگئی ہے۔

اس سے قبل لبنان بھر میں مجموعی طور پر 7 بار بلیک آؤٹ ہو چکا ہے۔