سری نگر: نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے نیتی پورہ کے خارجی اور داخلے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا تھا جس کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی تھی۔