انگلش فٹبال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگانے سے انکار

291

انگلینڈ کے پانچ فٹبالرز نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ان کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے۔انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے تین اراکین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ خود کو اتنا صحت مند تصور کرتے ہیں کہ انہیں وائرس متاثر نہیں کر سکتا۔کچھ کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اپنی بیویوں یا گرل فرینڈ کے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ ویکسین کے خلاف ہیں جبکہ ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے کم عمر ہیں کہ ان پر وائرس اثر نہیں کر سکتا۔یہ انگلینڈ کے کوچ گیرتھ ساؤتھ گیٹ کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح انگلش پریمیئر لیگ کو بھی اپنے کھلاڑیوں مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے سپراسٹارز پر دباؤ ڈالنے سے قاصر ہیں جن میں سے اکثر ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔کلب حکام نے بھی شکایات کی ہیں کہ سینئر کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کورونا وائرس کے حوالے سے عجیب و غریب افواہیں پھیلا رہے ہیں۔سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انگلینڈ کے سابق فٹبالر کرس ویڈل نے کہا کہ یہ یہ عمل شرمناک ہے اور بورڈ چاہیے کہ وہ واضح پالیسی اپنائے کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا وہ ٹیم کے لیے نہیں کھیلے گا۔