لاہور میں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپیئن شپ جاری،41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک

258

لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپیئن شپ شروع ہو گئی، 41 ممالک کے 50 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چمپیئن شپ میں روس، فرانس، کینیا، سری لنکا، فلسطین سمیت 41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک ہیں، پاکستان میں یہ چمپیئن شپ دوسری بار ہو رہی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چمپیئن شپ نو اکتوبرتک جاری رہے گی۔