لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایندھن، گیس اور کرسمس میں کھانوں کی ترسیل میں بحران کے حل کے لیے بے قابو امیگریشن کے قوانین کو بحال نہیں کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرول بحران ترسیل کے ٹرک ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے ہیں بھی تو میں بیرون ملک سے ڈرائیورز اور مزدوروں کے لیے امیگریشن کی پالیسی میں نرمی نہیں کروں گا۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ یورپی یونین سے انخلا کا عمل ہے جس کے باعث سپلائی چین اور لیبر فورس کی کمی کا سامنا ہے تاہم یہ چیزیں بریگزٹ کے بعد چیزوں کے درست ہونے کے لیے درکار مدت کا حصہ ہیں جو آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔