میکسیکو میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

192

میکسیکو میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

میکسیکو سٹی میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں طلبہ اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے، نوجوانوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

لوگ 1968 میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں طلبہ کی ہلاکتوں کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کر رہے تھے۔