پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، وسیم اکرم کا انضمام کو مشورہ

319

سڈنی: سابق کپتان وسیم اکرم دل کے عارضے  میں مبتلا ساتھی کرکٹر انضمام الحق کے لیے فکر مند ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم دل کے عارضے  میں مبتلا ساتھی کرکٹرانضمام الحق کے لیے فکرمند ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پروسیم اکرم لکھتے ہیں کہ پیارے انضی، تہمارا دل، اتنا پیارا دل، اس کو لگتا ہے نظرلگ گئی ہے، بہت فکرہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی.

وسیم اکرم نے کہا کہ دعا ہے کہ تم ٹھیک ہوکرجلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کواسی طرح خوش کروگے جیسا تم ہمیشہ کرتے ہو، پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، جلد ملتے ہیں۔