نیویارک: امریکی گلوکار آر کیلی کو جنسی مقاصد کے لئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق آر کیلی کو دو دہائیوں سے اپنی سپر اسٹار حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔
گلوکار آر کیلی پر الزام لگانے والے گیارہ افراد جن میں نو خواتین اور دو مرد شامل ہیں نے چھ ہفتوں سے جاری مقدمے کی سماعت کے دوران گلوکار کے ہاتھوں جنسی تذلیل اور تشدد کا نشانہ بننے کے بارے میں بیان دیا۔
جنسی مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ کے علاوہ کیلی دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے ہیں۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے تفصیل سے بتایا کہ گلوکار کے مینیجرز، سیکیورٹی گارڈز اور دیگر وفد کے ارکان نے ان کے مجرمانہ کاروبار میں گلوکار کی مدد کی۔
گلوکار کو سزا 4 مئی کو سنائی جائے گی اور وہ اپنی باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی گزار سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار آر کیلی پر عائد الزامات کا ٹرائل گزشتہ ماہ اگست میں شروع ہوا تھا۔