اداکار عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ کر دیا گیا، اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی جو اداکار کو جرمنی کے راستے امریکہ پہنچائے گی۔ واضح رہےکہ اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ان کے امریکہ علاج کے لئے سندھ حکومت تعاون کر رہی ہے، ائیرایمبولینس کے ذریعے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا جہاں جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں مزید علاج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں عمر شریف کے علاج کیلئے معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔