ممبئی: معروف بھارتی شاعر و موسیقار جاوید اختر آر ایس ایس کا موازنہ افغان طالبان سے کرنے پر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے کی مقامی عدالت نے مشہور موسیقار جاوید اختر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 12 نومبر کو عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان پر وضاحت دینے کا حکم دے دیا ہے۔
ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس) کے سرگرم رہنما وویک چمپانکر نے اپنے وکیل کے ذریعے جاوید اختر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیا ہے۔