طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حجاموں کو داڑھی ترشوانے یا مونڈنے پر پابندی لگادی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کا یہ حکم اسلامی قانون کے مطابق ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند میں یہ حکم طالبان کی صوبائی حکومت کے نائب اور فضیلت کے محکمے نے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں حجاموں کو جاری کیا۔
لشگر گاہ کے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ ’جب سے میں نے داڑھی ترشوانے پر پابندی کا سنا ہے میرا دل ٹوٹ گیا ہے، یہ شہر ہے اور ہر کسی کا ایک طرزِ زندگی ہے اس لیے انہیں جو چاہیں وہ کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا جائے۔