مصروفیت کے باعث شوہر کی سرگرمیوں کی خبر نہ رکھ سکی: شلپا شیٹی

198

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اتنی مصروف تھیں کہ شوہر کی سرگرمیوں کے حوالے سے خبر نہیں رکھ پائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ اس ویب سائٹ سے آنے والے پیسے کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔