احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ گروپ کی خدمات لے لیں

135

افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان کے خلاف امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے امریکی لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کر لیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے احمد مسعود کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کرنے کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا ہے، لابنگ فرم یہ کام مفت میں کرتی ہے۔

طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ طالبان پابندیوں کے سبب اپنے اس ہدف کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ طالبان کے مخالفین کو کئی امریکی ریپبلیکنز کی حمایت حاصل ہے۔