نیدرزلینڈز کی وزیر خارجہ نے افغان بحران کے دوران بدنظمی پر استعفی دے دیا

345

نیدرزلینڈز کی وزیر خارجہ نے افغان بحران کے دوران بدنظمی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔

افغانستان سے انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرزلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہو گئیں، نیدرزلینڈز کی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ کے خلاف پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔

وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے کہا کہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، وہ نتائج کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہیں۔