چین، بھارت کو بہتر تعلقات کیلئے سرحد سے افواج کو پیچھے ہٹانا ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ

322

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے چین کو بتایا ہے کہ دوطرفہ تعلقات تب ہی فروغ پاسکتے ہیں جب دونوں ممالک متنازع ہمالیہ سرحد سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق دوشنبے میں ہونے والی علاقائی کانفرنس کی سائیڈلائن میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں سبرامَنیم جے شنکر نے دوطرفہ امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

جے شنکر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘ہم نے اپنے سرحدی علاقوں میں محاذ آرائی ختم کرنے پر بات کی ہے اور نشاندہی کی کہ امن و سکون کی بحالی کے لیے اس حوالے سے پیش رفت لازمی ہے، جو کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی بنیاد ہے’۔