اداکارہ جینیفر لارنس کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع

105

’دی ہنگر گیمز اور ایکس مین‘ فلم سیریز کی اداکارہ 31 سالہ جینیفر لارنس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جینیفر لارنس نے اکتوبر 2019 میں آرٹ گیلری ڈائریکٹر 37 سالہ کک مرونی سے شادی کی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی خبر میں فیشن و شوبز میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جینفر لارنس کے ترجمان نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

جینیفر لارنس یا کک مرونی نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن اداکارہ کے ترجمان نے ‘پیپلز میگزین‘ کو بتایا کہ اداکارہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن ذرائع کے مطابق جینیفر لارنس کے ہاں رواں برس کے اختتام یا پھر 2022 کے آغاز تک بچے کی پیدائش ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.