سوشل میڈیا پر یاسر نواز بھی اہلیہ ندا کا مذاق اڑانے لگے

91

کراچی: اداکارو ہدایت کار یاسر نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ندا کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

چند روز قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے شو کی ایک پرانی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فارمولا ون کار سے متعلق اس کار کوبنانے والے دو طالبعلموں سے سوالات کررہی تھیں۔ لیکن ان کے سوالوں سے اندازہ ہورہا تھا کہ انہیں نا تو فارمولاون کار کے بارے میں کوئی معلومات ہیں اور نہ ہی انہوں نے شو کرنے سے پہلے شو کے موضوع کے حوالے سے تھوڑی سی بھی ریسرچ کرنے کی زحمت گوارا کی ہے۔

اپنی کم علمی اور بے تکے سوالات کی وجہ سے ندا یاسر شو کے دوران کافی عجیب لگ رہی تھیں اور یہی بات سوشل میڈیا صارفین نے بھی نوٹ کی اور ان کا خوب مذاق اڑایا۔ یہاں تک کہ ان کا نام ٹوئٹر پر دو دن تک ٹرینڈ میں رہاتھا۔ لوگوں نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا ندا اپنے شو میں صرف شادیاں ہی کروائیں، تو کسی نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ندا پر بہت ساری میمز بھی بنی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.