سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گوگل کے پلے بی ٹا پروگرام میں نیا ورژن .2.21.18.7 شامل کیا ہے جس کے تحت استعمال کنندگان کے لیے ایک اور انوکھا اور مفید فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر شامل کیا جائے گا، جس کی توثیق مارک زکر برگ اور کیتھ کارٹ کی تصدیق کے بعد iOS کے لیے شائع ہونے والے کچھ اسکرین شاٹس سے بھی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ’ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا فیچر پہلے سے موجود ہے لیکن اسے ہر انفرادی یا گروپ چیٹ کےلیے الگ الگ انیبل/ ڈِس ایبل کرنا پڑتا ہے۔ ڈِس اپیئرنگ موڈ میں اسی فیچر کو آگے بڑھاتے ہوئے پورے واٹس ایپ پر خودکار انداز میں لاگو کیا جائے گا۔