کیلیفورنیا: اب تک ہم نے سادی تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے متحرک کرکے دیکھا ہے۔ اگلے مرحلے میں گوگل نے انتہائی بھدی اور کم وضاحتی (لوریزولوشن) تصاویر کو واضح اور بلند معیاردینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ بعض تصاویر میں آنکھیں اور دیگر نقوش غائب ہیں لیکن گوگل الگورتھم نے اسے بڑی خوبصورتی سے مکمل کردکھایا ہے۔
گوگل نے اپنے بلاگ میں اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات اور بعض تصویری مثالیں دی ہیں۔ گوگل میں اے آئی کا ایک الگ سے شعبہ ہے جو کئی میدانوں میں متحرک ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کو ’ہائی فائڈیلٹی امیج جنریشن یوزنگ ڈیفیوژن ماڈل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت اہلِ خانہ کی پرانی اور دانے دار تصاویر کو بالکل نیا کیا جاسکتا ہے۔