وبا کے باوجود وینس فلم فیسٹیول کا انعقاد

143

کورونا کی وبا کے باوجود یورپی ملک فرانس میں دنیا کے قدیم اور مقبول ترین فلم فیسٹیولز میں سے ایک ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے، جس میں پاکستانی و بھارتی فلم سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی موویز بھی پیش کی جائیں گی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ ’وینس فلم فیسٹیول‘ کا آغاز ہوگیا اور روایتی انداز میں ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا۔

دنیا کے قدیم و مقبول ترین میلے میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے فلم ساز، اداکار، موسیقی، آرٹ اور آرکیٹک سے وابستہ شخصیات وینس پہنچیں اور انہوں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔

اس سال وینس کا 78 واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس کے پہلے دن یعنی 31 اگست کو صرف دو فلموں کی نمائش کی گئی۔

11 ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں میگا بجٹ ہولی وڈ فلم سمیت کم بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی لیکن میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔

پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کو 10 ستمبر کو دکھایا جائے گا، مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.