سڈنی: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرس کینز پر فالج کا حملہ اس وقت ہوا جب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ان کے دل کا آپریشن جاری تھا۔
کرس کینز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرس کینز کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کی صحت کی بحالی میں طویل وقت لگے گا۔