گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی۔
بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے 18 اگست کو ایک وائرل ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں گاؤں کے چند بچے عام استعمال کی چیزوں سے نہایت خوبصورت دھن بجارہے ہوتے ہیں۔
انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بچے بھارتی ہیں اور لکھا ’’انڈیا کے ایک گاؤں میں کچھ بچوں نے مل کر اپنا بینڈ بنایا ہے۔ اس بینڈ کے پاس کوئی جدید آلات نہیں ہیں۔ اور انہوں نے کتنی خوبصورت ملٹری بینڈ کی دھن کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل طاقت دل میں ہے۔ سلام ان بچوں کو یہ بچے کہاں ہیں‘‘۔