قازغستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

60

نورسلطان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پہ در پہ ہونے والے 10 خوفناک دھماکوں میں 4 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ  10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

قازغستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینیئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.