سشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اورکرن جوہرشدید تنقید کی زد میں

341

 ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد پروڈیوسروہدایتکارکرن جوہراوراداکارہ عالیہ بھٹ کے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔

اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ کے فنکارسمیت ان کے مداح اداکار کی موت کا یقین نہیں کر پارہے تھے کہ اداکار نے خودکشی جیسا اقدام آخرکیوں اٹھایا۔

تمام ہی فنکاروں کی جانب سے دکھ اور رنج کا اظہار کیا لیکن جیسے ہی پروڈیوسرو ہدایتکارکرن جوہر، اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت سونم کپور کی جانب سے اداکارکی خود کشی پر دکھ کا اظہار کیا گیا تو مداحوں نے ان فنکاروں پرشدید تنقید شروع کرتے ہوئے ان پر اقرباپروری کا ایک بارپھرالزام لگایا۔

مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے اداکارسشانت سنگھ راجپوت جیسے فنکاراپنی زندگیوں کے چراغ خود ہی بجھا دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکچھ عرصے سے مالی پریشانی کا بھی شکارتھے اورجب انہوں نے اپنے ملازمین رواں ماہ تنخواہ دی تو کہا تھا کہ وہ مستقبل کا کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ ان کی مالی پریشانی کی تصدیق ان کے مینیجر کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر، عالیہ بھٹ اورسونم کپور سمیت ان تمام فنکاروں کے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں میں ایک دم خاطرخواہ کمی ریکارڈ بھی کی گئی۔