امریکی فوجیوں کی افغان خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

253

رواں ماہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے اعلان کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افغان اور  غیر ملکی شہریوں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز  بھی وائرل ہوئیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔

اب برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب سیرت کی جانب سے ٹوئٹر پر کابل ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دو امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو  دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے کی خواہشمند خاتون کودو امریکی فوجیوں نے نالے میں دھکا دے دیا ،جس کے بعد نیچے کھڑے شہریوں کی جانب سے افغان خاتون کو سہارا دیتے ہوئے گرنے سے بچایا گیا۔

 ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں صحافی نے بتایا کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے افغان خاتون کو ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نالے میں دھکا دیا گیا۔