گلوکارہ صنم ماروی کا بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع

348

لاہور:  گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں‌ کہا گیا ہے کہ سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا، عدالت بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

گلوکارہ نے درخواست میں مزید کہا کہ بچوں کی بہتر پرورش ماں کرسکتی ہے۔ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ادکارہ صنم ماروی نے بارہ سال ازاوجی زندگی کے بعد حامد خاں سے دو ماہ قبل خلع لی تھی۔