بیس ہزار گھروں کو بجلی دینے والی دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن

114

بیجنگ: چینی کمپنی ’’مِنگ یانگ اسمارٹ انرجی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال سے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے پروٹوٹائپ کی آزمائشیں شروع کرے گی جسے 2024 ءتک تجارتی پیمانے پر فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ وِنڈ ٹربائن ساحل سے دور سمندر میں نصب کی جائے گی۔

مائی ایس ای 16.0-242 (MySE 16.0-242) کہلانے والی یہ ونڈ ٹربائن 242 میٹر (794 فٹ) بلند ہوگی اور سالانہ 80 گیگاواٹ آور کی شرح سے بجلی بناسکے گی۔

آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ 25 سال تک اتنی بجلی پیدا کرسکے گی کہ جو 20 ہزار گھروں کی ضروریات پوری کرنے کےلیے کافی ہوگی۔

فی الحال دنیا کی سب سے بڑی وِنڈ ٹربائن کا اعزاز امریکا کی ’’ہیلی ایڈ ایکس‘‘ کے پاس ہے جسے ’’جنرل الیکٹرک‘‘ نے تیار کیا ہے۔ 853 فٹ اونچی یہ ونڈ ٹربائن 2023 تک مکمل ہوگی جس کی ہر پنکھڑی یعنی ’’بلیڈ‘‘ کی لمبائی 107 میٹر (351 فٹ) ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.