راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا

161

کراچی: پاکستان کے  محمد راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں اپنا 70 واں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ مجموعی طور پر ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 91 ہو گئی۔

بھارتی عالمی ریکارڈز کے دشمن راشد نسیم نے بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر سجیت کمار کے ایک منٹ میں کہنی سے 279  اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 315 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کرایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کردی، یہ ریکارڈ گنیز ریکارڈ آف ورلڈ کی انتظامیہ کو بھجوایا جائے گا۔

راشد نسیم کے مطابق ان کا بھارتی ماسٹر اور ان کے شاگردوں سے زبردست مقابلہ جاری ہے، ون ٹو ون مقابلے میں انہوں نے اس بھارتی ٹیم کو پہلے بھی اٹلی میں شکست دی تھی، پہلی مرتبہ 195 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ  کو پھباکر ریڈی نے 229 مرتبہ یہ عمل کرکے توڑا مگر میں نے 256 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کردوبارہ عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کریا، تاہم پبھاکر ریڈ کے شاگرد سجیت کمار نے 279 اخروٹ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

مضبوط ارادوں کے مالک راشد نسیم  نے اب ایک مرتبہ پھر بھارت کو عالمی ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک منٹ میں کہنی سے 315 اخروٹ توڑنے والے راشد نسیم  کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر 70  عالمی ریکارڈز بنانا میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں، میرا ہدف 100 عالمی ریکارڈ بنانا ہے، امید ہے کہ اپنی بھرپور محنت اور قومی دعاوں سے میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو جاوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.