دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے پر بھی جیل ہوجاتی ہے :ماہرہ خان

279

اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں عورت پر بْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے ۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسے جرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اْتر آتے ہیں۔