لاہور: (روزنامہ دنیا) دارفانی سے کوچ کر جانے والے معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
لیجنڈ طارق عزیز نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کیا تھا جبکہ ان کی طرف سے کیاجانے والا ٹوئٹ گزشتہ روزبھی ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’یوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے اوررواں دواں زندگی رُک گئی ہے ‘‘۔