شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ

238

شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔شلپا شیٹی نے انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔