نئے اسلامی سال پر خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا

299

نئے اسلامی سال 1443 ہجری کے موقع پر منعقد کی گئی سالانہ روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی غیر موجودگی میں ان کے مشیر و گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے فرائض سرانجام دیے۔

عموماً غسلِ کعبہ کی نگرانی خادم حرمین شریفین خود کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ یہ فریضہ مکہ مکرمہ کے گورنر نے سرانجام دیا۔