تہران: طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو گیسولین اور گیس آئل کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تیل، گیس اور پٹروکیمیکل ایکسپورٹرز یونین نے بتایا ہے کہ طالبان نے ایرانی حکومت کو پیغامات بھیجے کہ آپ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو جاری رکھ سکتے ہیں۔