ڈینیئل میدویڈوف اور رلی اوپیلکا نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

364

ٹاپ سیڈ ڈینیئل میدویڈوف نے جان اسنر اور رلی اوپیلکا نے سٹیفانوس سٹسپاس کو شکست دے کر راجرز کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

راجرز کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میدویڈوف نے امریکا کے جان اسنر کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ان کی جیت کا سکور 2-6 اور 2-6 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے رلی اوپیلکا نے تھرڈ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔