مبئی: بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن پروڈیوسر ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریحا کپور اپنے دیرینہ دوست کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دونوں کی شادی انیل کپور کے جوہو والے بنگلے میں ہوئی جس میں گھر کے افراد کے علاوہ دولہا اور دلہن کے دوستوں نے شرکت کی۔