فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات

277

پاکستان کا74 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاعام لوگوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروںنے بھی یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سے منایا۔فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ۔اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے سفید اور سبز لباس زیب تن کرکے لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور پیغام دیتے ہوئے لکھا اس دن کو منانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں یوم آزادی مبارک۔اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے‘‘۔اداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔