سلیکان و یلی: واٹس ایپ بلاشبہ ایک ایسی میسیجنگ ایپ ہے جو ہمہ وقت اپنے استعمال کنندگان کے لیے نت نئی اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہے۔ چاہے بات کسی نئے فیچر کی ہو یا صارفین کی سیکیورٹی کی، یہ ایپ وقتاً فوقتاً اپنے پلیٹ فارم کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔
آج ہی واٹس ایپ نے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے ذریعے اپنے ورژن کو 2.21.16.10 پر اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس نئے ورژن میں استعمال کنندگان کے نیا کیا ہے اس کی تفصیلات ہم نیچے بیان کریں گے۔
ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ’’ایموجی پیڈیا‘‘ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS 14.5 کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا۔