وطن سے محبت کا اظہار، فنکاروں نے جشن آزادی کیک کاٹ لیا

285

شوبز شخصیات نے 14اگست سے قبل ہی جشن آزادی منانا شروع کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وطن سے محبت کےاظہارکیلئے گزشتہ روز ایک تقریب میں کیک کاٹا گیا اور اس موقع پر ملی نغموں نے سماں باندھ دیا ۔پروڈیوسر و ڈائریکٹر عامر ریاض کی جانب سے لاہور میں سجائی گئی اس تقریب میں سائرہ نسیم ،شیر میاں داد ،نوراں لعل ،ملکو ،طارق طافو ،نغمانہ جعفری ،ثمن شیخ ،فاطمیش ،نواز انجم سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ آگے محرم الحرام کا آغاز ہونے جارہا ہے اس لئے احتراماًابھی وطن سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے تقریب سجالی ہے ۔